پشاور:(بیورورپورٹ)سابق مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف نے کہا ہے ملک میں مزید انتظامی صوبے قائم کرنے کی ضرورت،محسن نقوی کی نئے صوبوں پررائے قابل توجہ ہے، موجودہ صوبائی ڈھانچہ عوامی مسائل کے موثر حل میں ناکام ثابت ہوگیا۔
بیرسٹر سیف نے کہاتجاویز دینا کافی نہیں، محسن نقوی کو نئے صوبوں کے قیام کےلئے عملی اقدامات بھی کرنے چاہئیں، اختیارات بیوروکریسی کے چند مخصوص حلقوں تک محدود ہیں،نئے صوبوں کے قیام سے اختیارات نچلی سطح تک منتقل ہوں گے، مضبوط بلدیاتی نظام بھی عوامی مسائل کے فوری حل کی ضمانت ہے۔
تجاویز دینا کافی نہیں، محسن نقوی نئے صوبوں کےلئے عملی اقدامات کریں،بیرسٹر سیف


















