لاہور: (نمائندہ خصوصی) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری سے ملتان پریس کلب کے صدر شکیل انجم نے ملاقات کی ،ملتان کے صحافیوں کے مسائل کے حل کےلئے تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں ڈی جی پی آر فرید احمد بھی موجود تھے،عظمیٰ بخاری نے صحافی کالونی ملتان کے مسائل کے فوری حل کے لیے سیکرٹری ہاﺅسنگ اور ڈی جی ایم ایل ڈی اے ملتان کو ہدایات جاری کر دیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہاپنجاب کے صحافیوں کا تحفظ ،مسائل کا حل پنجاب حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز صحافیوں کے مسائل کے حل میں ذاتی دلچسپی رکھتی ہیں،مریم نواز کی حکومت میں پنجاب کے صحافیوں کو سب سے زیادہ ریلیف دیا گیا پنجاب حکومت نے صحافیوں سے وعدے نہیں کیے بلکہ مسائل حل کئے ،ملتان پریس کلب کے صدر نے کہا صحافیوں کے مسائل حل کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے مشکور ہیں۔
صحافیوں کا تحفظ ،مسائل کا حل حکومتی ترجیحات میں شامل ہے،عظمیٰ بخاری

















