لندن (مشرق نیوز) پرتگال کے معروف فٹ بالر اور النصر کے سٹار کرسٹیانو رونالڈو اپنی دیرینہ ساتھی جارجینا روڈریگز کے ساتھ شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں جبکہ انکی شادی کی تاریخ اور مقام سے متعلق نئی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
برطانوی اخبار ’دی سن‘ کے مطابق 41 سالہ کرسٹیانو رونالڈو آئندہ ہفتے 32 سالہ جارجینا روڈریگز کے ساتھ پرتگال کے جزیرے مادیرا کے شہر فنشال میں شادی کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق شادی کی تقریب فنشال کیتھیڈرل میں منعقد ہو گی جہاں عام طور پر تقریبات سہ پہر 3 بجے شروع ہوتی ہیں۔
شادی کے بعد استقبالیہ کی تقریب شہر کے معروف فائیو سٹار ’ساوائے پیلس‘ ہوٹل میں منعقد کئے جانے کا امکان ہے۔
کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا کی شادی کی تاریخ اور مقام طے پا گیا


















