اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چودھری نے کہا ہے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے آئندہ انتخابات میں ن لیگ راولپنڈی سے مہاجرین کی تینوں نشستوں پر کامیابی حاصل کر کے فتح قائد نواز شریف کے نام کرے گی،ان خیالات کااظہار انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
بیرسٹر دانیال چودھری نے کہاکشمیری عوام محب وطن، باوقار اور پاکستان سے گہری وابستگی رکھنے والے لوگ ہیں ،ہر مشکل گھڑی میں وطن عزیز کےساتھ لازوال محبت، یکجہتی اور قربانی کے جذبے کا مظاہرہ کیا۔
راولپنڈی سے مہاجرین کی تینوں نشستیں جیتیں گے،بیرسٹر دانیال چودھری



















