اسلام آباد:(بیورورپورٹ)معاون خصوصی وزیراعظم ہارون اختر نے کہاہے پاکستان ،بنگلہ دیش کے درمیان گاڑیوں کی برآمد کا معاہدہ طے پاگیا ،2029 تک 5 ہزار گاڑیاں برآمد کرنے کا ہدف مقرر کردیا ۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ہارون اختر نے کہامعاہدہ پاکستان کی آٹو انڈسٹری کےلئے اہم پیش رفت ہے ،پہلی بار ملک میں تیار ہونےوالی گاڑیاں اتنے بڑے پیمانے پر برآمد کی جائیں گی،حکومت پاکستان کو دنیا کا مینوفیکچرنگ حب بنانے کے ویژن پر کام کر رہی ہے،ملک میں بیٹریز کی تیاری کےلئے 150 سے زائد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہو چکے ، ملک میں استعمال ہونے والے 95 فیصد موبائل فون مقامی سطح پر تیار کیے جا رہے ہیں اب سولر پینلز بھی پاکستان میں تیار کیے جائیں گے ،درآمدات میں کمی آئے گی۔
پاکستان ،بنگلہ دیش کے درمیان گاڑیوں کی برآمد کا معاہدہ



















