نیویارک:(بیورورپورٹ)اقوام متحدہ میں مستقل پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہاہے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت مضبوط سفارتکاری کی فتح ،معاہدہ امریکہ ، ایران کے درمیان بات چیت کےلئے اب بھی فریم ورک فراہم کر رہا ہے۔
سکیورٹی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عاصم افتخار نے کہا مفاہمتی یادداشت سے واضح ہوگیاعلاقائی تنازعات صرف سفارت کاری اور مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیے جا سکتے ہیں،ثالثی کوششوں کا محرک علاقائی و عالمی امن کےلئے وابستگی ،مقصد جانیں بچانا، کشیدگی کم کرنا اور پائیدار باہمی افہام و تفہیم اور حتمی معاہدے کی جانب لے جانے والے منظم مذاکرات کےلئے راستہ ہموار کرنا ہے۔
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت مضبوط سفارتکاری کی فتح ہے،عاصم افتخار


















