لاہور:(کامرس رپورٹر)حکومتی نرخ پر عملدرآمد خواب،ایل پی جی کی 500روپے کلو تک فروخت،عوام رل گئے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق ایل پی جی کی سرکاری قیمت 308 روپے مقرر تاہم دکاندار 480 سے 500 روپے کلو تک فروخت کر رہے ہیں،من مانے نرخوں کی وجہ سے گھریلو صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ادھر وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہاذمہ داروں کےخلاف کارروائی ہوگی، مارکیٹنگ کمپنیوں کو بھی نوٹس بھیج رہے ہیں، متعلقہ ادارے سرکاری نرخ نامے پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں، ذخیرہ اندوزی ،منافع خوری کےخلاف موثر کارروائی ہوگی۔
حکومتی نرخ پر عملدرآمد خواب،ایل پی جی کی 500روپے کلو تک فروخت


















