محمود اچکزئی کا شہباز شریف کو مضبوط وزیراعظم بننے کا مشورہ

اسلام آباد ( بیورو رپورٹ) قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی نے شہباز شریف کو ملک کا طاقتور وزیراعظم بننے کا راستہ بتاتے ہوئے کہاہے کہ آپ پارلیمان کو مضبوط کرکے پاکستان کے سب سے طاقتور وزیراعظم بن جائیں۔ قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں محمود اچکزئی نے کہا کہ آپ پارلیمان کو مضبوط کرکے پاکستان کے سب سے طاقتور وزیراعظم بن جائیں، ہم آپ کی مکمل حمایت اور سپورٹ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مطلب بلوچستان، خیبر پختونخوا سمیت ہر علاقہ ہے، شہباز شریف، آپ آزاد کشمیر میں ایک وفد بھیجیں جو جا کر بات کرے۔محمود اچکزئی کی تقریر کو سرکاری ٹی وی نے براہ راست نہیں دکھایا، ویب سٹریمنگ بھی تقریر شروع ہوتے ہی بند کردی گئی۔