میٹا کو ڈیجیٹل معیشت ،مصنوعی ذہانت میں شراکت داری کی دعوت


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان نے میٹا کو ڈیجیٹل معیشت اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں شراکت داری کی دعوت دےدی۔

وزیر تجارت جام کمال سے میٹا کے وفد نے ملاقات کی، ایس ایم ایز کی استعداد بڑھانے کےلئے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا، میٹا نے ای کامرس ،ڈیجیٹل پالیسیوں پر پاکستان کو تکنیکی معاونت فراہم کرنے کی پیشکش کردی، میٹا ایک ہزار ایس ایم ایز کو مصنوعی ذہانت،ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور آن لائن کاروبار کی مفت تربیت دےگا۔

وزیر تجارت جام کمال نے کہا میٹا کا ایس ایم ای ٹریننگ پروگرام اگست سے نومبر تک جاری رہے گا، خواتین ،چھوٹے شہروں کے کاروباروں کو خصوصی طور پر شامل کیا جائےگا،پاکستانی کاروباروں کو عالمی منڈیوں تک رسائی دینے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے، مارکیٹ تک رسائی کیلئے مصنوعی ذہانت ،ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔