ڈھاکہ: (مشرق نیوز) بنگلہ دیشی حکومت نے شیخ حسینہ واجد کے وطن واپس آنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا سابق وزیر اعظم کوقانون کا سامنا کرنا ہو گا،عدالت سزائے موت کے فیصلے پر نظر ثانی یا بری بھی کر سکتی ہے۔
وزیر اعظم طارق رحمن کے مشیر زاہد الرحمن نے کہا شیخ حسینہ واجد کو چاہئے اپنے دفاع کےلئے دنیا کے بہترین وکلا کو ساتھ لائیں تاکہ 2024 کے طلبہ کی قیادت میں ہونےوالے احتجاج کے دوران مبینہ انسانیت کےخلاف جرائم کے الزامات کا عدالت میں سامنا کر سکیں،انصاف کو یقینی بنانا چاہتے ہیں۔
شیخ حسینہ واجد کو وطن واپسی پر قانون کا سامنا کرنا ہو گا،بنگلہ دیشی حکومت



















