غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کےخلاف سخت کارروائی ہوگی، سیکرٹری داخلہ آزاد کشمیر


مظفرآباد:(بیورورپورٹ) سیکرٹری داخلہ آزاد کشمیر چودھری گفتار نے کہا ہے غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کےخلاف سخت کارروائی ہوگی۔

ترجمان آزاد کشمیر پولیس کےساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چودھری گفتار نے کہاکسی بھی پرتشدد گروہ کو معمولات زندگی متاثر کرنے کی اجازت نہیں دینگے،کالعدم ایکشن کمیٹی کئی روز سے عوام کے معمولات زندگی متاثر کرنے میں مصروف اور تحریک میں ناکامی کے باعث عوام کو ورغلانے کی کوشش کر رہی ہے،اداروں کےخلاف منفی پروپیگنڈا بھی معمول بنا لیا ،کالعدم کمیٹی کا اصل مقصد امن، معیشت اور ریاستی استحکام کو نقصان پہنچانا ہے۔

سیکرٹری داخلہ آزاد کشمیر نے کہاخواتین، معصوم بچوں ، طلبہ کو احتجاج میں انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے،طلبہ کو احتجاج کا حصہ بنانا نئی نسل کے مستقبل سے کھیلنے کے مترادف ،حکومت قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کےلئے ہر ممکن اقدام کرے گی۔