لاہور (مشرق نیوز) آج شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح سویرے موسم ابر آلود ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔
جمعہ کو ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دالبندین ، جیکب آباد اور دادو میں 44، سکھر میں 43، ملتان، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا اور چلاس میں 41، مظفرآباد میں 39، لاہور ، اسلام آباد، پشاور ،کوئٹہ اور گلگت میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
پنجاب، بالائی پختونخوا اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان


















