اسلام آباد،مظفر آباد:(بیورورپورٹ)آزاد کشمیر کے تمام داخلی و خارجی راستے مکمل فعال، وزارت اطلاعات و نشریات پاکستان اور حکومت آزاد جموں و کشمیر نے بی بی سی اردو کی رپورٹ کو حقائق کے منافی قرار دےکر یکسر مسترد کر دیا۔
وزارت اطلاعات و نشریات کے فیکٹ چیک کے مطابق کسی گمنام ذریعے کے بیان کو قابل اعتماد تصدیق کے بغیر خبر کی بنیاد بنانے سے مخصوص بیانیے کی تشکیل کا تاثر ابھرتا ہے،آزاد جموں و کشمیر حکومت نے کہابی بی سی اردو کا دعویٰ حقائق کے منافی ہے، کوئی ویڈیو ثبوت، آزاد گواہی یا سرکاری بیان شامل ہی نہیں،زمینی حقائق کے مطابق شاہراہیں ٹریفک کیلئے کھلی ہیں۔
ادھر آزاد جموں و کشمیر کے انسپکٹر جنرل پولیس لیاقت علی ملک نے کہا جھوٹی و جعلی خبریں موجودہ دور کا سب سے بڑا چیلنج ،عوام کسی بھی خبر کو آگے شیئر کرنے سے قبل تصدیق ضرور کریں،بعض شرپسند عناصر جھوٹا پروپیگنڈا پھیلا کرعوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،آزاد کشمیر آنے اور جانے والے تمام راستے مکمل طور پر کھلے ،ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ، عوام کو مزید محتاط رہنے کی ضرورت ہے،جھوٹی خبروں سے گریز کیاجائے۔
آزاد کشمیر کے تمام راستے مکمل فعال،بی بی سی اردو کی رپورٹ جھوٹ کاپلندہ



















