بیرسٹر سلمان صفدر نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ کی رپورٹ گمراہ کن قرار دےدی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)عمران،بشریٰ قید تنہائی کیس میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے تحریری دلائل جمع کراتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ جیل کی رپورٹ حقائق کے منافی ،گمراہ کن قرار دے دی۔

وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے حقائق کا جائزہ لینے کےلئے عدالتی معاون، لوکل کمیشن یا فرینڈ آف دی کورٹ مقرر کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کمیشن عمران،بشریٰ سے ملاقات کرے اور عدالت بانی و بشریٰ کو عدالت طلب کرنے کا حکم دے ۔