اسلام آباد: (بیورورپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے مسلح افواج نے معرکہ حق میں خودمختار نظام ،سائبر سکیورٹی کے ذریعے سرحدوں کا دفاع کیا،پاکستان جدید ٹیکنالوجی میں صف اول قوم بننے کی جانب گامزن ، انڈس روبوٹکس اینڈ آٹونومس سسٹمز ایکسپو 2026 اہم قدم ہے۔
انڈس روبوٹکس اینڈ آٹونومس سسٹمز ایکسپو 2026 سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا روبوٹکس، مصنوعی ذہانت (اے آئی) ،ڈرون ٹیکنالوجی معیشت مضبوط، قومی سلامتی موثر اور عوام کی زندگی مزید آسان بنائیں گے،رواں سال انڈس اے آئی سمٹ کی میزبانی جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے حکومتی عزم کا مظہر ہے،ٹیکنالوجی کبھی خواب تھی اب حقیقت بن چکی ،مشینیں خود فیصلے کرنے اور عملدرآمد کی صلاحیت رکھتی ہیں، پاکستان نے ڈرونز کی 60 فیصد سے زائد مقامی تیاری حاصل کر لی ،جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں نمایاں کامیابیاں سمیٹیں۔
شہبازشریف نے کہا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج نے جدید ٹیکنالوجی کو موثر انداز میں اپنایا ،معرکہ حق کے دوران آٹونومس سسٹمز ، سائبر سکیورٹی کے ذریعے سرحدوں کا کامیاب دفاع کیا،پاکستان اپنی خودمختاری کے دفاع کےلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال جاری رکھے گا، دفاعی شعبے میں آٹونومس صلاحیتوں کے فروغ کےلئے واضح قانون سازی ،جامع فریم ورک بھی تیار کیا جائے گا۔
مسلح افواج نے معرکہ حق میں خودمختار نظام ،سائبر سکیورٹی کے ذریعے سرحدوں کا دفاع کیا، وزیراعظم


















