ایمان مزاری ،ہادی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے متنازع ٹوئٹس کیس میں ایمان مزاری ،ہادی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستیں 24 جولائی کو سماعت کےلئے مقرر کردیں،رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق جسٹس اعظم خان درخواستوں پر سماعت کریں گے۔

دوسری جانب سپریم کورٹ میں بھی ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستیں 21 جولائی کو سماعت کےلئے مقرر ہیں۔