اسلام آباد:(بیورورپورٹ)امیر جے یوآئی فضل الرحمن نے کہاہے عوامی ایکشن کمیٹی نے مظفرآباد کی طرف مارچ موخر کردیا،ریاست کی طرف سے تقریروں کی بنیاد پر ایکشن لیا جانا کیسے درست ردعمل ہے؟۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہا میں نے عوامی ایکشن کمیٹی کے خط کا ویڈیو جواب دےکرحکومت کو بھی آگاہ کردیا، کل تک مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی باتیں کرتے تھے اب خود کیا کر رہے ہیں،لوگ بڑی تعداد میں راولاکوٹ میں موجود ہیں، بات چیت ہونی چاہیے، خواجہ آصف جیسے بیانات اشتعال کو بڑھائیں گے،اپوزیشن کو مجبور نہ کریں، چارسدہ میں لاکھوں کا اجتماع کیا، حکومتی پارٹی ایسے جلسے کر کے دکھا دے،ایوان میں بہت سی جذباتی باتیں ہوئیں، وقت تحمل و برداشت کا ہے۔
عوامی ایکشن کمیٹی نے مظفرآباد کی طرف مارچ موخر کردیا،فضل الرحمن



















