کراچی، تیز رفتار گاڑی امام بارگاہ کے باہر ٹینٹ میں گھس گئی، 11 افراد زخمی

کراچی (مشرق نیوز) ڈیفنس صبا ایونیو کے قریب تیز رفتار گاڑی امام بارگاہ کے باہر ٹینٹ میں گھس گئی، واقعہ میں 11 افراد زخمی ہوگئے۔ گاڑی کے ڈرائیور سمیت 3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی ہے، گاڑی سڑک پر لگی قناعتوں کے اندر گھس گئی ہے، فوٹیج میں گاڑی کو شہریوں سے ٹکراتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ڈی ایچ اے فیز 6 میں ٹریفک حادثے میں کئی افراد کے زخمی ہونے کا نوٹس لے لیا ہے۔ انہوں نے ایڈیشنل آئی جی سے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔انہیں بریفنگ میں بتایا گیا کہ گاڑی بریک فیل ہونے سے بے قابو ہو کر مجلس میں داخل ہوئی جس کی ٹکر سے کچھ لوگ زخمی ہوئے۔