تہران:(مشرق نیوز)ایران نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے امریکہ کی جانب سے کوئی بھی نئی کارروائی کی گئی تو خلیج کی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا،خلیج بھر میں اہم توانائی تنصیبات، آئل فیلڈز، ریفائنریز، بجلی و پانی کے نظام، ٹرانسپورٹ نیٹ ورک و امریکی مفادات ہدف ہوں گے۔
رپورٹ کے مطابق پیغام ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سعودی عرب، قطر، ترکیہ کے وزرائے خارجہ اور پاکستانی حکام سے رابطوں کے دوران پہنچایا،ایران نے خلیجی ممالک پر زور دیا وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نئے حملوں سے باز رکھنے اور سفارتی حل کی حمایت کرنے کیلئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں،بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا توجواب پورے خطے میں دیا جائے گا۔
امریکہ کی نئی جارحیت پرخلیج کی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا،ایران

















