کراچی،اسلام آباد: (بیورورپورٹ) پاک بحریہ کا کامیاب ریسکیو آپریشن، سمندر میں پھنسے 19 ماہی گیروں کو بچا لیا۔
کشتی گوادرسے تقریباً 120 ناٹیکل میل جنوب میں انجن کی خرابی کے باعث پھنسی توپاک بحریہ کے جہاز پی این ایس تیمورنے کامیاب آپریشن میں 19 ماہی گیروں کو بحفاظت ریسکیو کیا، 11پاکستانی اور8ایرانی شہری سوار تھے۔
جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈی نیشن سینٹرنے سرچ اینڈ ریسکیوآپریشن کیلئے رابطہ کیا ، پاک بحریہ کے جوانوں نے کشتی کے عملے کو سمندر میں خوراک، پینے کا پانی ،طبی امداد فراہم کی، سمندر میں انجن کی خرابی کے باعث پھنسی کشتی کو پاک بحریہ نے بحفاظت ساحل تک منتقل کیا،کامیاب ریسکیو آپریشن سمندر میں انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے پاک بحریہ کے عزم و ہمہ وقت تیاری کا مظہر ہے۔
دوسری جانب صدر،وزیراعظم نے بروقت کارروائی سے پاکستانی و ایرانی شہریوں کو بحفاظت ریسکیو کرنا پاک بحریہ کی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں و انسانی ہمدردی کا عملی مظہراورسمندر میں انسانی جانوں کا تحفظ قومی و بین الاقوامی ذمہ داریوں سے بھرپور وابستگی کا ثبوت ہے۔
پاک بحریہ کا کامیاب ریسکیو آپریشن، سمندر میں پھنسے 19 ماہی گیروں کو بچا لیا



















