مقبوضہ بیت المقدس،غزہ،تل ابیب: (مشرق نیوز) اسرائیلی دہشتگردی،مسجد اقصیٰ کے خطیب کو گرفتار کرلیا۔
عرب میڈیا کے مطابق شیخ حسین کو نماز جمعہ کی ادائیگی کے فوری بعد بیت المقدس سے حراست میں لیکرنامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا،فلسطینی خبر ایجنسی وفا نے گرفتاری کی تصدیق کر دی ،فلسطینی حلقوں نے شدید تشوش کااظہار کردیا۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے غزہ میں فضائی حملے کے دوران حماس کمانڈر یحییٰ سعید حمدان کو شہید کرنے کادعویٰ کردیا،اسرائیلی فوج کے مطابق فورسز کیلئے انتہائی خطرہ یحییٰ سعید حمدان کو فضائی کارروائی میں نشانہ بنایا ۔
اسرائیلی دہشتگردی،خطیب مسجد اقصیٰ گرفتار ،غزہ میں حملہ،حماس کمانڈر شہید



















