لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے سانحہ باغبانپورہ کے مقام کا دورہ کیا اورتمام غیر رجسٹرڈ اکیڈمیاں بند کرنے کا اعلان کردیا۔
رانا سکندر حیات نے جاں بحق ہونے والے بچے کے گھر جا کر فاتحہ خوانی کی اور کہا کاہنہ ،باغبانپورہ واقعات پر دل رنجیدہ ، لاہور میں 760کے قریب غیر رجسٹرڈ اکیڈمیاں بند کر رہے ہیں، تمام اکیڈمیاں ستمبر سے قبل فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کریں گی ورنہ نہیں کھلیں گی۔
وزیر تعلیم پنجاب کا تمام غیر رجسٹرڈ اکیڈمیاں بند کرنے کا اعلان


















