اسلام آباد (مشرق نیوز) سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 3 ماہ تک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی صارفین پر 34 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 3 ماہ تک ہر مہینے ایک روپے 34 پیسے مہنگی ہوسکتی ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ نیپرا کی جانب سے مکمل جانچ پڑتال کے بعد فیصلہ جاری کیا جائے گا۔
سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 3 ماہ تک مہنگی ہونے کا امکان


















