اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ملکی درآمدات 19فیصد بڑھنے کے باعث تجارتی خسارے میں 26فیصد اضافہ ہوگیا۔
ادارہ شماریات کے مطابق غذائی اجناس، گاڑیوں، ٹرانسپورٹ سامان اور مشینری سمیت مختلف اشیا کی درآمد میں اضافہ ریکارڈ ہوا،جولائی میں 80کروڑ 54لاکھ ڈالر کی اشیائے خورونوش درآمد کی گئیں، پاکستانی کرنسی میں مالیت 224ارب سے زائد بنتی ہے،بچوں کے دودھ ،کریم کی درآمد25فیصد اضافے سے ایک کروڑ 87لاکھ ڈالر رہی۔
ملکی درآمدات میں اضافے سے تجارتی خسارہ26فیصد بڑھ گیا


















