مظفر آباد: (بیورورپورٹ)آزاد کشمیر اسمبلی نے ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن کمیشن کے قیام کی قرارداد منظور کرلی۔
پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری یاسین کی جانب سے پیش کردہ قرارداد میں کہا گیاحالیہ واقعات کے حقائق جاننے کےلئے غیر جانبدار کمیشن قائم ،انکوائری کےلئے مکمل اختیارات اور تمام متعلقہ معلومات تک رسائی دی جائے،کمیشن کی حتمی رپورٹ آنے تک مظاہرین احتجاج ختم کریں اور حکومت فوری طور پر حالات معمول پر لانے کےلئے اقدامات کرے۔
قرارداد میںپولیس و دیگر سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیاحالات خراب کرنےوالوں کےخلاف بلاامتیاز اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے، پرامن مظاہرین مسلح عناصر سے خود کو الگ کریں،آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ سروس فوری بحال ، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی اور ہر قسم کے تشدد اور انتشار کو مسترد کیاجائے۔
آزاد کشمیر اسمبلی ، ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن کمیشن کے قیام کی قرارداد منظور


















