امریکا کے ساتھ ثالثوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے: اسماعیل بقائی

تہران (مشرق نیوز) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ مذاکرات کی بحالی کیلئے ثالثوں کی تجاویز موصول ہوئی ہیں۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران کو ثالثی کرنے والے ممالک کی جانب سے امریکہ کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تجاویز موصول ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران ان تجاویز کا جائزہ لے رہا ہے، ثالثوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ ہو رہا ہے۔