پاکستان ،جاپان میں 2.2ملین ڈالر گرانٹ کا معاہدہ


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان ،جاپان میں 2.2ملین ڈالر گرانٹ کامعاہدہ،دستخط کردئیے گئے،رقم سے انسانی وسائل کی ترقی کےلئے سکالرشپ پروگرام (جے ڈی ایس)2026کو مزید مستحکم بنایا جائے گا۔

وزارت اقتصادی امور کے مطابق سیکرٹری اقتصادی امور حمیر کریم ،جاپانی سفیر اکاماتسو شوئیچی نے ریکارڈ آف ڈسکشنز ، سینئر جوائنٹ سیکرٹری میران محی الدین سومرو اور جائیکا کے چیف نمائندے یوسوکے شینوزاکی نے گرانٹ معاہدے پر دستخط کیے،تقریب میں جاپانی سفارتخانے، جائیکا و وزارت کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی