پاکستان اور امریکہ کا دہشت گردی کیخلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

واشنگٹن (مشرق نیوز) واشنگٹن میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان انسدادِ دہشت گردی مذاکرات کا چوتھا دور ہوا جس میں دونوں ممالک نے دہشت گردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور امریکہ نے داعش خراسان، القاعدہ، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے خلاف مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں ممالک نے سرحدی سکیورٹی مضبوط بنانے اور دہشت گرد سہولت کار نیٹ ورکس کے خاتمے پر تبادلہ خیال کیا۔پاکستان اور امریکہ نے خطے میں امن، خوشحالی کیلئے انسداد دہشت گردی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔