میرپور (مشرق نیوز) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات میں پولنگ کا مقررہ وقت ختم ہو گیا، ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہو گیا۔
چیف الیکشن کمشنر نے ووٹر ٹرن آوٹ اور سیاسی جماعتوں کی درخواست پر 5 بجے کے بعد پولنگ کے وقت میں ایک گھنٹے کی توسیع کی تھی، جس کے بعد مقررہ وقت 6 بجے پولنگ کا عمل اختتام پذیر ہوا۔
الیکشن حکام کے مطابق انتخابی نتائج کی وصولی اور ترسیل کا عمل مرحلہ وار جاری رہے گا، مختلف حلقوں سے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج موصول ہونا شروع ہوں گے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے حتمی نتائج کا اعلان مقررہ طریقہ کار کے مطابق کیا جائے گا۔
آزاد کشمیر انتخابات کا پہلا مرحلہ، پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری



















