امن کوششوں کا تسلسل ،فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر تہران کا دورہ کریں گے

تہران: (مشرق نیوز)خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کیلئے پاکستانی کوششوں کا تسلسل ،فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر پیر کو تہران کا دورہ کریں گے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہادورہ خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوششوں کا تسلسل ،مقصد پاک ایران دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے،سید عاصم منیر کی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں ہوں گی،باہمی دلچسپی کے امور ، دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائےگا۔

دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ملک کو درپیش موجودہ صورتحال کو مکمل جنگ قرار دیتے ہوئے کہا ایران معاشی، فوجی و سکیورٹی محاذ پر شدید دباو کا سامنا کر رہا ،مکمل معاشی، فوجی ،سکیورٹی جنگ میں ہیں،ملکی معیشت میں موجود نمایاں مسائل پر حکومت کو شرمندگی ہے، امریکہ ایران کو وینزویلا بنانے کی کوشش میںناکام رہا، دشمن چاہتا تھا ایران تباہ ہوجائے لیکن ایسا نہیں ہوسکا، ایران مضبوط اتحاد سے دنیا کوحیران کرنےوالی طاقت بن کر ابھرا، امید ہے عوام کو درپیش مشکلات پر جلد قابو پالیں گے۔

وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ٹرمپ کی معاشی جنگ وہی پرانی غنڈہ گردی ،پرانی فلم کئی بار دیکھ لی،امریکہ کی تمام چالیں ناکام ہوگئیں،مقابلہ کرنا جانتے ہیں، دھمکیوں، پابندیوں سے خوفزدہ نہیں۔

ترجمان ایرانی فوج بریگیڈیئر جنرل اکرمینیا نے کہا حالیہ جنگ سے خطے میں نئی جغرافیائی سیاسی بیداری پیدا،آبنائے ہرمز کی سٹریٹجک اہمیت ،اثرورسوخ مزید واضح ہوگیا ،ایرانی فوج کی فعال حکمت عملی کا مقصد جنگ شروع کرنا نہیں بلکہ کسی بھی جارحیت کا موثر جواب دینا ہے،امریکہ کےخلاف جنگ نے ایرانی قوم کے اتحاد کو مزید مضبوط کیا، قومی یکجہتی کا فروغ جنگ کے بڑے نتائج میں سے ایک ہے۔