آزاد کشمیر الیکشن میں شیر کی دھاڑ،9سیٹوں پرمیدان مار لیا

میرپور،اسلام آباد: (مشرق نیوز،بیورورپورٹ)آزاد کشمیر الیکشن میں شیر کی دھاڑ،9سیٹوں پرمیدان مار لیا۔

پہلے مرحلے کے دوران میرپور ڈویژن کے13اضلاع میں ہونےوالے انتخابات میں ن لیگ 9،پیپلز پارٹی نے 4نشستوں پر فتح سمیٹی،کامیاب ہونےوالوں میں چودھری اظہر صادق،قاسم مجید ،یاسر سلطان ،چودھری رخسار،وقار احمد نور،چودھری رزاق،طارق فاروق،ظفر اقبال ملک ،عمیر نعیم،چودھری یاسین ،راجہ آصف ،راجہ ریاست خان ،ایاز احمد خان شامل ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیرجسٹس ریٹائرڈ غلام مصطفیٰ مغل نے کہاانتخابی عمل کا پہلا مرحلہ آزادانہ و شفافیت طریقے سے مکمل ہونا بڑی کامیابی،تمام سیاسی جماعتوں نے بھرپور حصہ لیا، لوگوں نے بڑی تعداد میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، سماہنی میں پولنگ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو گرفتار کیا گیا،انتخابات کے دوران امن وامان کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کردار مثالی رہا۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے پہلے مرحلے کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا قائد ن لیگ نواز شریف کی قیادت میں ٹیم نے آزاد جموں و کشمیر میں انتہائی کامیاب انتخابی مہم چلائی،سیاسی جماعتوں کابھرپور حصہ لیناکامیاب جمہوری عمل کی نشانی ہے۔