سردار تنویر الیاس کے قافلے پر فائرنگ، محافظ جاں بحق،متعدد افرادزخمی


مظفرآباد:(مشرق نیوز) سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے قافلے پر فائرنگ، محافظ جاں بحق،متعدد افرادزخمی ہوگئے۔

سردار تنویر الیاس راولاکوٹ کے 2روزہ دورے پر جارہے تھے، ٹائیں ڈھلکوٹ کے مقام پر حملہ آوروں نے فائرنگ کردی، گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

حملہ آوروں نے سابق وزیراعظم کی گاڑی کو نشانہ بنایا،ذاتی محافظ آصف موقع پر چل بسے،سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے،حملے بعد سردار تنویر الیاس نے دورہ منسوخ کردیا،تحقیقات شروع کردی گئیں