اقلیتی برادری کا تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ،دفاعی معاہدہ امن کےلئے ہے، شہباز

اسلام آباد :(بیورورپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے اقلیتی برادری کا ملکی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار،دفاعی معاہدہ امن و ترقی کےلئے ہے،کسٹمز بانڈڈ وئیر ہاﺅسز میں بے ضابطگی کی گنجائش نہیں۔

اقلیتوں کے قومی دن پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہایوم آزادی کی آمد آمد ، پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اقلیتی برادری کا کردار قابل تحسین ہے،قیامِ پاکستان سے لےکر اب تک ملکی تعمیر و ترقی میں اہم خدمات انجام دیں، اقلیتی برادری کی ملکی دفاع کےلئے قربانیاں ناقابل فراموش ،قربانیوں ،خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا ملکی ترقی میں اقلیتی برادری کا کردار ہمیشہ نمایاں رہا،تعلیم کے شعبے میں بھی کرسچین کمیونٹی کی خدمات قابل ستائش ہیں،سعودی عرب، پاکستان،ترکیہ دفاعی معاہدہ امن و ترقی کےلئے ہے۔

دریں اثنا اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر کے کسٹمز بانڈڈ ویئر ہاﺅسز کا 3سال کا آزادانہ تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کسٹمز بانڈڈ وئیر ہاﺅسز میں کسی بھی بے ضابطگی کی گنجائش نہیں،کسی بھی بے ضابطگی ،غیر قانونی سرگرمی میں ملوث اہلکاروں کےخلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے ، ملک بھر کے کسٹم بانڈڈ وئیر ہاﺅسز کی فزیکل سٹاک ویریفیکشن کرائینگے ، لائسنسنگ و سکیورٹی یقینی بنانے کےلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔