پٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال موخر ،مارجن کا معاملہ کابینہ میں اٹھائینگے،علی پرویز ملک


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)بحران ٹل گیا،حکومتی یقین دہانی پرپٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال موخر کردی۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہاحکومت عوام کو درپیش مشکلات سے بخوبی آگاہ ،پٹرولیم ڈیلرز کے مسائل کے حل کےلئے سنجیدہ اقدامات کیے جائیں گے،مارجن کے معاملے پر اوگرا کےساتھ جلد نشست ،مسئلے کے مستقل حل کےلئے سمری وفاقی کابینہ میں بھی پیش کی جائے گی،وفاقی وزیر نے کہاحکومت کا مقصد پٹرولیم نظام میں شفافیت لانا ہے ،2ہفتوں کے اندر ڈیلرز کے جائز مطالبات کے حق میں ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔

دوسری جانب پٹرول پمپ مالکان نے حکومتی یقین دہانی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا امید ہے 2ہفتوں میں مارجن کا مسئلہ حل ہو جائے گا، مجوزہ ہڑتال فی الحال موخر کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔