معاہدے کی پرواہ نہیں،ایران پر جہنم کے دروازے کھول دو، ٹرمپ کا فوج کو حکم

تہران، واشنگٹن: (مشرق نیوز،بیورورپورٹ)2فوجیوں کی ہلاکت کے بعد امریکی حملوں میں شدت ،شدید بمباری،ایران کے متعد د شہر دھماکوں سے گونج اٹھے۔

سینٹ کمانڈ نے کہاصدر کے حکم پر ایران کےخلاف حملوں کا ایک اور مرحلہ مکمل کرلیا،ساحلی نگرانی کے مراکز، فضائی ،دفاعی تنصیبات، بحری صلاحیتیں، میزائل و ڈرون ذخیرہ گاہیں ہدف رہیں،17 جولائی کو اردن میں تعینات امریکی فوجیوں پر حملے کرنے والی اسلامی انقلابی گارڈ کور کی فورسز کو بھی نشانہ بنایا۔

ایران نے جوابی کارروائی کے دوران کویت میں موجود 2امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا،کیمپ الادیری پر ڈرون سے اسلحہ ڈپو اور علی السالم ائیر بیس پر پیٹریاٹ دفاعی نظام تباہ کردیا،پاسداران انقلاب نے 2امریکی ایم کیو نائن ڈرون مار گرائے۔

ترجمان ایرانی فوج کے مطابق ڈرون بوشہر اوراہواز میں دفاعی نظام کے ذریعے گرائے گئے،دریں اثنا صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا2امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر افسوس ،دونوں نے ملک کی خدمت کرتے ہوئے جانیں قربان کیں،امریکہ کا بنیادی مقصد ایران کو کسی بھی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہ کرنے سے روکنا ہے،تہران ڈیل پرعمل نہیں کر رہا تو کوئی فکر نہیں۔

ٹرمپ نے سینٹ کام کو ایران پر جہنم کے دروازے کھولنے کاحکم دیتے ہوئے کہاٹرمپ کی جانب سے معاہدے سے دستبراری کی پرواہ نہیں،امریکی پالیسی کا محور ایران کے جوہری پروگرام کو محدود رکھنا ہے ،واشنگٹن معاملے پر مو¿قف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

دوسری جانب ایرانی کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کسی بھی جارحیت یا وحشیانہ اقدام کا ایرانی مسلح افواج فیصلہ کن ،تباہ کن جواب دیں گی، امریکہ شیطان بزرگ ،مجرم، دھوکے باز اور فریب کار دشمن ہے،ایران اپنی مسلح افواج، عوام اور حکومتی اداروں کے درمیان اتحاد کو مزید مضبوط بنائے گا ،ماضی کی جنگوں کے مقابلے میں امریکہ پر زیادہ بھاری قیمت مسلط کرینگے۔

میجر جنرل علی عبداللہی نے کہادشمن فوجی محاذ پر مسلسل ناکامیوں کے بعد اب عوام ، قیادت کے درمیان اختلافات اور تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ،ملک کی دفاعی طاقت ایران کے شمال سے جنوب اور مشرق سے مغرب تک بہادر قوم کے امن و سلامتی کی مضبوط ضمانت ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا اگر امریکی فوجیوں کو معلوم ہوتا سپریم لیڈر کے بیان میں امریکہ کو ناقابل فراموش سبق سکھانے والی بات کا کیا مطلب تھا تو فرار ہونے میں ایک لمحہ بھی ضائع نہ کرتے۔