اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر اعظم نے کہا ہے آبادی کے چیلنجز سے نمٹنے کےلئے حکومت و معاشرے کے تمام طبقات کی مشترکہ کاوشیں ناگزیر ،علما سمیت تمام متعلقہ اکائیاں ہنگامی بنیادوں پر ذمہ داری کا احساس کریں۔
اپنے بیان میں شہبازشریف نے کہاآبادی کی ذمہ دارانہ ، دانشمندانہ منصوبہ سازی اور نظم و نسق ہی فلاحی معاشرے کی بنیاد،وسائل سے متناسب آبادی سہولیات کی منصفانہ تقسیم ، خوشحال عوام کی ضمانت ہے،بہترین منصوبہ سازی کےلئے اعلیٰ سطحی قومی فورم، وفاقی و صوبائی حکومتی پالیسی میں ہم آہنگی اور ادارہ جاتی روابط کو یقینی بنانا ہوگا،نوجوان آبادی کی استعداد سے بھرپور استفادہ اور مثبت ثمرات کےلئے دستیاب ملکی وسائل میں مسلسل سرمایہ کاری و جامع حکمت عملی ناگزیر ہے۔
آبادی کے چیلنجز سے نمٹنے کےلئے متعلقہ اکائیاں ذمہ داری کا احساس کریں، شہباز



















