سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس ایک لاکھ 80 ہزار کی حد کھو بیٹھا

کراچی :(بیورورپورٹ)سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس ایک لاکھ 80 ہزار کی حد کھو بیٹھا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز آغاز پر ہی سٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھنے میں آئی، 1000 سے زائد پوائنٹس کی کمی کےساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک لاکھ 80 ہزار 76 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا،اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1463 پوائنٹس کمی کیساتھ ایک لاکھ 79 ہزار 846 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔