کراچی :(بیورورپورٹ)سندھ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت،پی پی ایل نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو آگاہ کر دیا ۔
پی پی ایل کی جانب سے جاری کردہ خط کے مطابق راہی ایکس ون کنوئیں سے تیل و گیس کی مسلسل چوتھی بڑی دریافت ہے، راہی ایکس ون کنوئیں کی کھدائی 17 جون 2026 کو شروع کی گئی ،کنواں 2 ہزار 612 میٹر گہرائی تک کھودا گیا،کمپنی کے مطابق کنوئیں سے یومیہ 0.493 ملین سٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس اور 12 بیرل ہلکا تیل حاصل ہو رہا ہے۔
سندھ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت



















