کوئٹہ:(بیورورپورٹ)بلوچستان میں دہشتگردی،دکانوں پر حملہ،فائرنگ،پنجاب سے تعلق رکھنے والے 5 مزدور شہید ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مزدور کام میں مصروف تھے،دہشتگردوں نے اندھا دھند فائرنگ کردی،جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے،قانون نافذ کرنےوالے اداروں نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا نہتے مزدوروں کے قاتل کسی رعایت کے مستحق نہیں، نشان عبرت بنائیں گے،شہید ہونے والے صرف پنجابی مزدور نہیں بلکہ پاکستان کے شہری، محنت کش اور اپنے بھائی تھے،معصوم شہریوں پر حملہ کسی ایک صوبے یا قومیت نہیں بلکہ پاکستان کی وحدت، آئین اور ریاست پر حملہ ہے،شہریوں کے خون کے ہر قطرے کا حساب لیا جائے گا۔
بلوچستان میں دکانوں پر حملہ،پنجاب سے تعلق رکھنے والے 5 مزدور شہید



















