کراچی:(بیورورپورٹ)چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے عالمی محاذ پر پاکستان کی تاریخی پذیرائی دشمن سے ہضم نہیں ہورہی۔
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے حملہ آور دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسزکی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاقوم وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملانے کیلئے پرعزم ہے۔
پاکستان کی تاریخی پذیرائی دشمن سے ہضم نہیں ہورہی،بلاول بھٹو


















