تہران: (مشرق نیوز) ایرانی بحریہ کی فائرنگ،خلیج عمان میں امریکی جنگی جہازوں کو پسپا کردیا،خلیج عمان میں امریکی جنگی بحری جہازوں کی پیش قدمی کے جواب میں کارروائی کی گئی، امریکی جہازوں کو پیچھے ہٹنا پڑا۔
میڈیا کے مطابق 2امریکی ڈسٹرائر ریڈیو وارننگ کو نظر انداز کرتے ہوئے آبنائے ہرمز کے قریب پہنچے، ایرانی بحریہ نے ردعمل کا مظاہرہ کیا،قادر میزائلوں و شاہد ڈرونزکود یکھ کردونوں جنگی جہاز بحر ہند کی جانب واپس چلے گئے،ایرانی بحریہ نے خبردار کیاامریکی جنگی جہاز دوبارہ واپس آئے تو لانگ رینج میزائل استعمال کیے جائیں گے۔
دریں اثنا ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے خطے کے ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا ایران کےخلاف کسی بھی حملے میں استعمال ہونےوالے امریکی اڈے جائز ہدف ہوں گے،جوہری ہتھیاروں سے لیس دنیا کی سب سے بڑی طاقت کے مقابلے 40 دن تک ڈٹے رہنا کوئی معمولی بات نہیں،دنیا نے ایرانی قوم کی حقیقی طاقت کو پہچان لیا۔
عباس عراقچی نے واضح کیا ایران اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کا خواہاں ،سعودی عرب کےساتھ پائیدار اور تعمیری تعلقات کے فروغ کےلئے پرعزم ہیں،ایران خطے کے ممالک کے ساتھ کشیدگی کا خواہاں نہیں ،علاقائی استحکام و تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے۔
ایرانی بحریہ کی فائرنگ،خلیج عمان میں امریکی جنگی جہازوں کو پسپا کردیا


















