ہنزہ:(مشرق نیوز)سابق وفاقی وزیر ون لیگی رہنما خرم دستگیر نے نام لیے بغیر پیپلزپارٹی پر تنقید کے نشتر برسا دئیے۔
ہنزہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا اگلے 5 سال میں ہنزہ کو کراچی یا لاہورجیسابنانا؟ فیصلہ عوام کو کرنا ہے،سڑکیں وہی بنائیں گے جنہوں نے ماضی میں شاہراہوں کا جال بچھایا، جی بی سے بلوچستان تک ہر منصوبے پر شیر کا نشان ہے۔
عابد شیر علی نے کہا گلگت بلتستان کی ترقی کےلئے آپ کو نواز شریف چاہیے، عوام اسی کو اپنا لیڈر منتخب کریں جوترقی و خوشحالی کا ضامن ہو۔
خرم دستگیر نے نام لیے بغیر پیپلزپارٹی پر تنقید کے نشتر برسا دئیے


















