ماسکو :(مشرق نیوز)پاکستان خود مختار ملک، کسی کا تابع نہیں، روسی صدر نے بھارتی گودی میڈیا کو آئینہ دکھا دیا۔
صدر پیوٹن نے پاکستان مخالف سوال پر بھارتی صحافی کو لاجواب کرتے ہوئے کہاامید ہے امریکہ وایران کسی سمجھوتے پر پہنچ جائیں گے، روس بھی امریکہ ایران معاہدہ چاہتا ہے، یوکرین کےساتھ پر امن طریقے سے معاہدے کیلئے تیار ہیں۔
سینٹ پیٹرز برگ اکنامک فورم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے روسی صدر نے کہاچین کےساتھ ہمیشہ فوجی میدان میں تعاون کیا، سلسلہ جاری رکھیں گے، کسی کےخلاف نہیں، باہمی مفادات کیلئے کام کرتے ، چین کےساتھ مفادات یکساں ہیں،بھارت، امریکہ تعلقات روس ،بھارت تعلقات میں کبھی رکاوٹ نہیں بنے، بھارت کےساتھ تعلقات کو فروغ دینا جاری رکھیں گے، ڈونباس کے علاقے کا کنٹرول حاصل کرسکتے اور اب بھی امن معاہدہ کرسکتے ہیں۔
پیوٹن نے کہاروسی افواج یوکرین میں پیش قدمی کررہی ہیں، یوکرین کی فوج کا سب سے بڑا مسئلہ عملے کی شدید کمی ہے، یوکرین اپنے علاقے کھو رہا، لوہانسک پرروس کا مکمل کنٹرول ہے،حال ہی میں یوکرین کا 2440مربع کلومیٹر کا علاقہ قبضے میں لیا،پرامن طریقے سے ڈیل کرنے کیلئے تیار ہیں۔
دوسری جانب روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا روس ایران ،امریکہ کے درمیان مذاکرات کی حمایت کرتا ،دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کا سلسلہ جاری رہنا انتہائی اہم ہے،کسی بھی ممکنہ معاہدے میں ایران وہمسایہ ممالک کے مفادات کا مکمل خیال رکھا جانا چاہیے تاکہ خطے میں پائیدار استحکام کو یقینی بنایا جا سکے،بحران کی بنیادی ذمہ داری خود امریکہ پر عائد ہوتی ہے،ایران ،امریکہ کے درمیان مذاکرات کا تسلسل خطے میں کشیدگی کم کرنے اور سفارتی حل کی راہ ہموار کرنے کےلئے ضروری ہے۔
پاکستان خود مختار ملک، کسی کا تابع نہیں،روسی صدر نے بھارتی میڈیا کو آئینہ دکھا دیا


















