جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی لبنان پر بمباری ،8افراد شہید


بیروت:(مشرق نیوز)جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی لبنان پر بمباری ،8افراد شہید ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان کے شہر طائر میں رات بھر فضائی حملے کیے گئے، بمباری سے جمال امل ہسپتال کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔