لاہور (شوبز رپورٹر) لاہور کی سیشن عدالت نے ادکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کے مقدمے میں لیگی ایم پی اے ثاقب چڈھر کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے 24جون تک گرفتار کرنے سے روکدیا۔ لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج عرفان احمد نے لیگی ایم پی اے ثاقب چڈھر کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کی، ملزم ثاقب چدھڑ اپنے وکیل میاں علی اشفاق کے ہمراہ عدالت کے روبرو پیش ہوا۔
وکیل نے بتایا کہ این سی سی آئی اے نے بے بنیاد مقدمہ درج کیا، شامل تفتیش ہونے کیلئے تیار ہیں، عدالت عبوری ضمانت منظور کرے، جس پر عدالت نے 24 جون تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کر لیا۔
این سی سی ائی اے نے لیگی ایم پی اے ثاقب چڈھر پر مقدمہ درج کیا جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزم ثاقب چدھڑ اہلیہ سمیرا خان اور ساتھیوں نے سائبر ہراسگی ، بلیک میلنگ کی اور مومنہ اقبال اور اہل خانہ کو دھمکیاں دی گئیں جبکہ مومنہ اقبال نے ثاقب چدھڑ کی پہلی شادی کا علم ہونے پر اس سے شادی سے انکار کیا۔
انکار پر ثاقب چدھڑ نے پرائیویٹ ویڈیوز بھیج کر بلیک میل کرنا شروع کیا، رکن صوبائی اسمبلی نے موبائل این سی سی آئی کو جمع کروانے سے پہلے تمام ڈیٹا اور ایپس ڈیلیٹ کردیں۔ این سی سی آئی نے ثاقب چدھڑ اور اہلیہ کو مقدمہ سے پہلے کی انکوائری میں قصور وار قرار دیدیا۔
ثاقب چدھڑ پر مومنہ کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج


















