لاہور(کلچرل رپورٹر)گلوکار فلک شبیر نے عوامی مقامات پر چھوٹے کپڑے پہننے پر پابندی لگانے کامطالبہ کردیا۔
فلک شبیر نے صوبے میں ویپنگ پر پابندی لگانے کو سراہتے ہوئے کہااقدام اچھا لیکن 2 بیٹیوں کا باپ ہونے کی حیثیت سے مریم نواز سے عاجزانہ درخواست کرنا چاہتا ہوں عوامی مقامات، بازار، سڑکوں میں چھوٹے کپڑے پہننے والوں کیلئے بھی کوئی قانون بنایا جائے نہیں تو ثقافتی طور پر تباہ ہوجائیں گے۔
عوامی مقامات پر چھوٹے کپڑے پہننے پر پابندی لگائی جائے،گلوکار فلک شبیر


















