واشنگٹن:(بیورورپورٹ)جاسوسی الزامات،امریکہ و اتحادیوں نے چین کو بڑی وارننگ دےدی۔
امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے مشترکہ طور پر چین پر الزام عائد کیا وہ ملازمت کے پلیٹ فارمز اور جعلی نوکریوں کی پیشکش کے ذریعے افراد سے خفیہ اور حساس معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے،چین جعلی پروفائلز ،فرضی کمپنیوں کے ذریعے ایسے افراد کو نشانہ بنا رہا جو سرکاری یا اہم اداروں میں کام کرتے ہیں تاکہ معلومات حاصل کی جا سکیں۔
رپورٹ کے مطابق مغربی انٹیلی جنس اداروں کے مطابق طریقہ کار منظم حکمت عملی کا حصہ ہو سکتا ہے،معاملہ عالمی سطح پر سفارتی کشیدگی میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔
جاسوسی الزامات،امریکہ و اتحادیوں کی چین کو بڑی وارننگ


















