پشاور:(بیورورپورٹ)گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مریم نواز باکو میں روٹیاں لگا سکتی ہیں تو کے پی کے کو گندم کیوں نہیں دے سکتیں؟۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہاصوبے کے حقوق کےلئے وزیراعلیٰ ،گورنر ہاوس ملکر کام کریں گے،ہمیشہ کہتا ہوں وفاق ،صوبے کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا،صوبے کے مسائل کے حل کےلئے تمام سیاسی جماعتوں کو ملکر کام کرنا چاہیے۔
گورنر کے پی نے کہا پی ٹی آئی میں گروپ بندی،گلگت میں رزلٹ بتائے گا کون اکثریت میں ہے،گندم پر پابندی آئین کی خلاف ورزی ، پنجاب سے گندم لانا سونے کے بسکٹ لانے سے بھی مشکل کام ہے، وزیراعظم شہباز سپیڈ استعمال کرتے ہوئے ایشو حل کرائیں یا سندھ سے گندم منگوانے میں رکاوٹیں دور کی جائیں۔
مریم باکو میں روٹیاں لگا سکتی ہیں، خیبر پختونخوا کو گندم کیوں نہیں دے سکتیں؟ ،کنڈی


















