پاکستان ،آزادکشمیرکے معاملات میں مداخلت سے گریز کیاجائے،دفتر خارجہ


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)دفتر خارجہ نے برطانیہ میں مقیم بعض تارکین وطن کے آزادکشمیر پر غیرذمہ دارانہ بیانات پر تشویش کا اظہار کردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا پاکستان آزاد جموں و کشمیر پر غیرضروری ریمارکس مسترد کرتا اور تمام افراد کو مشورہ ہے پاکستان ،آزادکشمیرکے اندرونی معاملات میں مداخلت سے گریز اور ملکی مثبت ترقی میں کردار ادا کریں،پاکستان بعض برطانوی اراکین پارلیمنٹ کے غیر ضروری بیانات و سوالات کا بھی نوٹس لیتا ہے، بیانات برطانوی اراکین پارلیمنٹ کے مسئلے کے تاریخی پس منظر سے عدم واقفیت کے عکاس ہیں۔

دفتر خارجہ نے کہا نوآبادیاتی دور کی سوچ رکھنے والوں کو یاد دلانا ضروری پاکستان خودمختار،جمہوری ریاست ،دیگرممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول پر یقین ،دوسروں سے بھی اسی طرز عمل کی توقع کرتے ہےں،پاکستان اور آزاد کشمیر حکومتیں شہریوں کے پرامن اجتماع کا احترام کرتے ، آزادی اظہار ،جمہوری عمل میں شرکت کے آئینی حقوق بھی مکمل طور پر تسلیم ،توڑپھوڑ،عوامی خدمات خصوصاً ہسپتالوں کو نقصان پہنچانا کسی صورت قابل قبول نہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا پاکستان برطانوی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کالعدم تنظیموں کی حمایت کرنے والوں کو باز رہنے کی تلقین کرے، برطانوی حکومت ایسے افراد کو جمہوری عمل، عدالتی فیصلوں اور قانون کی حکمرانی کا احترام کرنے کی ہدایت دے، آزاد کشمیر ،پاکستان کے آئین، جمہوری اقدار، عدالتی فیصلوں ، قانون کی بالادستی کی ضمانت دیتے ہیں۔