بشکیک:(مشرق نیوز)پاکستان ،روس میں غیر قانونی امیگریشن ،منشیات کی روک تھام کے معاہدے طے پاگئے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے کرغزستان اجلاس کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے روس، تاجکستان، ازبکستان، کرغزستان اور قازقستان کے وزرائے داخلہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں،روسی ہم منصب ولادیمیر کولوکولٹسیف کےساتھ ملاقات میں اہم معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔
دریں اثنا پاکستان ،تاجکستان کے وزرائے داخلہ نے اتفاق کیا افغانستان میں دہشتگردوں کے کیمپس اور منشیات کی پیداوار خطے کےلئے شدید سکیورٹی خدشات کا باعث ،افغانستان میں 25 مختلف دہشت گرد تنظیمیں سرگرم ہیں، دونوں ممالک کی وزارت ہائے داخلہ امور کے درمیان تعاون بڑھانے کےلئے ﺅرکنگ گروپ تشکیل دیا جائےگا۔
پاکستان ،روس میں غیر قانونی امیگریشن ،منشیات کی روک تھام کے معاہدے


















